واقعے کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں . دلخراش واقعے کو دیکھ کر مال میں موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں، شاپنگ مال میں موجود خواتین اور بچے خوفزدہ ہو گئے . واقعے کے بعد وہاں موجود درجنوں افراد وہاں سے چلے گئے . پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متوفی تیسری منزل سے سر کے بل فرش پر گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا . پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی . فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جمیل عباسی کے مطابق سید زہیر نے پلازے کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی . شاپنگ مال کی تیسری منزل سے نیچے گرگیا ہے . پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں وہ علاج کے دوران انتقال کر گئے . جمیل عباسی نے کہا کہ شاپنگ مال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں . انتظامیہ نے ایک فوٹیج فراہم کی جس میں واضح ہے کہ نوجوان نے خود ہی چھلانگ لگائی . انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مکمل چھان بین سے پہلے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا . متوفی انوچولی کا رہائشی تھا . نوجوان کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں جب کہ ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہے . متوفی کے دونوں بھائی آن لائن کام کرتے ہیں جب کہ وہ کافی عرصے سے بیروزگار تھا . ذرائع کے مطابق متوفی ملازمت کے لیے متعدد کمپنیوں ، فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاتر میں انٹرویو دے چکا تھا مگر انہیں کہیں نوکری نہ ملی . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) نوجوان نے کراچی کے معروف نجی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی . میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ شب 5 بجے راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل نے 30 سالہ زہیر حسین نے خودکشی کر لی .
متعلقہ خبریں