باجوڑ کے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم، خواجہ سعد رفیق نے میڈیا کے کیمرے آف کروا دیئے

باجوڑ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے باجوڑ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کیئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے کسی بھی شخص کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں دی جسے سوشل میڈیا پر سراہا جار ہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ میں درخواست یہ کروں گاکہ اب چیکس دینے ہیں تو اس کی تصویریں نہ بنائی جائیں، برائے مہربانی اب کیمرے بند کر دیں تاکہ متاثرین کو ہمارے دوست چیک دیدیں میں سمجھتاہوں کہ اس کی تصویر بننا مناسب نہیں ہے ۔
خواجہ سعد رفیق نے ایکس پر جاری پیغام میں اپنے دورے سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محبتیں اورمسکراہٹیں بانٹنے والوں دلبر اور دلیر پختون بہن بھائیوں کی سرزمین باجوڑ ( خار ) میں کل ہم پھر حاضر ہوئےتھے ، اختیار ولی خان ، مبارک زیب خان ، شہاب الدین خان ہمراہ تھے ، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کیے ۔سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید JUI خصوصاً تشریف لائے۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ دہشت گردی ،جوابی کاروائیوں ، سیلابوں ، غربت ، بے روزگاری اور بد اعتمادی سے زخم زخم ہے ،اسے مرہم ،علاج ، توجہ ، احترام اعتماد اور یقین چاہیے، اس بار مقصد سیلاب سے بُری طرح متاثرہ خاندانوں میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے 20 لاکھ فی خاندان امدادی چیکس کی تقسیم تھا،چیکس کی تقسیم کی کوئی تصویر بنانے کی اجازت نہیں دی کیونکہ ہر کسی کی عزت ِ نفس کا خیال رکھنا لازم ہے۔
باجوڑ ( خار )—
اپنے کیمرے اب آف کر دیے جائیں تاکہ چیکس کی تقسیم کی جاۓ اور متاثرین میں سے کسی کی تصویر نہ بنائ جاۓ ۔ میں ایسی تصویریں بنانا مناسب خیال نہیں کرتا ۔۔ pic.twitter.com/V4EQRoon04— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 8, 2025
