تحقیق کا خلاصہ یہ ہے مونگ پھلی کا باقاعدہ استعمال فالج کے خطرے کو 20 فیصد تک گھٹا دیتا ہے . اس کی وجہ یہ ہے کہ اس اہم نعمت میں کئی کیمیائی اجزا اور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں . لیکن ساتھ میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مونگ پھلی کھانے سے دل کے امراض میں بھی کمی ہوسکتی ہے . اوساکا یونیورسٹی کے پروفیسر ساتویو آئکی ہارا کہتے ہیں کہ دل کے امراض اور فالج کو دور کرنے کے لیے یہ بہت سادہ اور مؤثر طریقہ ہے . وہ کہتے ہیں کہ مونگ پھلیاں مونو سیچیوریٹڈ فیٹی ایسڈز، پولی ان سیچیوریٹڈ فیٹی ایسڈز، معدنیات، وٹامن اور غذائی فائبر سے مالا مال ہوتی ہیں . یہ سب مل کر بلڈ پریشر معمول پر رکھتی ہیں اور مضر کولیسٹرول کو بھی روکتی ہے . دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تحقیق میں 75 ہزار سے زائد خواتین و حضرات نے کئی برس تک مونگ پھلی کھائی اور اپنی صحت کے بارے میں سوالنامے پرکئے . ان کی بنیاد پر کہا گیا کہ مونگ پھلیوں کی تھوڑی مقدار روزانہ کھانے سے بہت فائدہ ہوسکتا ہے . واضح رہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن پہلے ہی دس بڑے چمچوں کے برابر مونگ پھلی روزانہ کھانے کا مشورہ دیتی آئی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)امریکن ہارٹ ایسو سی ایشن نے ایک اہم خبر دی ہے کہ سردیوں کی مشہور سوغات مونگ پھلی باقاعدہ طور پر کھانے سے فالج یعنی اسٹروک کا خدشہ ٹل جاتا ہے .
اس ضمن میں جاپان میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد پر ایک طویل عرصے تک کے لیے غذائی سروے کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں