بھنڈی کھائیں بیماریاں بھگائیں

(قدرت روزنامہ)سبزیاں ہماری صحت کی ضامن ہے، ان میں وہ تمام غذائی اجزاء پائے ہیں جو انسانی جسم کے لئے اہم تصور کئے جاتے ہیں . لیکن پھر بھی کچھ سبزیاں ایسی ہیں جنہیں سپ فوڈ کا در جہ حاصل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں تمام غذائی اجزاء کا تناسب اپنی بہترین سطح پر ہوتا ہے انہیں میں بھنڈی بھی شامل ہے .

بھنڈی میں فائبر،پوٹاشیم، وٹامن سی، کے اورفولیٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو اسے صحت بخش بنانے کے لئے کافی ہیں، جانتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کو مختلف بیماریوں سے تحفظ دیتی ہیں . کولیسٹرول اس میں شامل صحت بخش اجزاء جسم میں برے کو لیسٹرول کو کم کر کے عارضہ قلب سے تحفظ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں . موٹاپا یہ کرکری سبزی فائبر سے بھر پور ہوتی ہے جسے غذا میں شامل رکھنے سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور اس طرح بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں جو وزن بڑھنے کی ایک اہم وجہ تصور کی جاتی ہے . جبکہ بعض اوقات وزن بڑھنے کی وجہ جسم کی ضرورت کے مطابق غذائی اجزاء کا پوا نہ ہو نا ہے، بھنڈی آپ کی دونوں طرح سے وزن میں اضافے کو بڑھنے سے بچاتی ہے . حمل حاملہ خواتین کے لئے بھنڈی سے بہتر کوئی سبزی نہیں اس میں شامل وٹامنزماں اور بچے کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے . خون کی کمی(انیمیا) بھنڈی خون کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہے اس میں شامل وٹامنز خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں مدد فراہم کرتی ہیں . کینسر بھنڈی میں اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جوآپ کے مدافعتی نظام کو جسم میں موجود آزاد ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جو خلیات کو نقصان پہنچا کر کئی دائمی بیماریوں جیسے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں . دمہ دمہ کے مرض میں بھنڈی کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں،بھنڈی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی دمہ کے مرض کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں . ہڈیوں کی مضبوطی بڑھتی عمر میں ہڈیوں کے بھر بھرے پن یعنی آسٹیوپروسس بیماری کا ہونا عام ہے بھنڈی میں کئی اہم منرلز کے ساتھ فولیٹ کی بھی کثیر مقدار پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کومضبوط بناکر اسے بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے . قبض فائبر سے بھرپور ہونے کی بنا پریہ قبض سے کی شکایت کو دور کرنے میں بے حد مفید ہے . . .

متعلقہ خبریں