کراچی، مسلح ملزمان بینک سے8 لاکھ لے اُڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بینک ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان بینک سے تقریباً 8 لاکھ روپے لے اڑے . پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 17 میں بینک ڈکیتی ہوئی، واردات کے دوران ملزمان کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا گیا .

جیو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ایک گروہ کی شکل میں بینک میں داخل ہوئے . ملزمان کا فلمی انداز دیکھ کر بینک کا کیشئر ٹیبل کے نیچے چھپ گیا . پولیس حکام کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کی تعداد 5 سے 6 تھی . ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان افراتفری میں بینک سے صرف 8 لاکھ 57 ہزار روپے ہی لوٹ سکے جبکہ بینک کا کافی کیش لٹنے سے بچ گیا . پولیس کی جانب سے ڈکیتی واردات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں