پہیہ جام و شٹر ڈاون حکومت مخالف عوامی ریفرنڈم تھا، ایچ ڈی پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے بھر میں مکمل و کامیاب پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال کو دہشت گردی، بدامنی، جبر اور ظلم و زیادتی کے خلاف عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے رضا کارانہ طور پر پہیہ جام کرکے فارم 47 کی حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ حکومت صوبے پر مسلط کردہ حکومت ہےجسکی کوئی عوامی حیثیت نہیں ان لوگوں پر جو بھی اعتماد کرکے انھیں اہمیت دینے کی کوشش کریگا اسکی حیثیت عوام میں ختم ہوگئی ہے بیان میں ہڑتال کی نگرانی کرنے والے سیاسی رہنماں و کارکنوں پر انتظامیہ کی جانب سے تشدد اور کئی رہنماں و کارکنوں کی گرفتاریوں کو حکومتی بوکھلاہٹ اور خوف سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے مسلط حکومت کی ہدایت پر حتی الامکان کوشش کی کہ دوکانوں کو کھول کر ہڑتال کو ناکام بنایا جائےمگر عوام جو پہلے دن سے ہی اس حکومت کو اپنا نمایندہ نہ ماننے کا عہد کرچکی ہے انھوں نے انتظامیہ کے تمام حربوں کو ناکامی سے دوچار کرکے بی این پی مینگل کے جلسے پر خودکش حملے اور دہشت گردی کے تمام واقعات سے اپنی نفرت کا اظہار کیابیان میں اس پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال کو صوبے کے اقوام کی اتحاد و یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو کامیاب ہڑتال پر مبارکباد دی اور زندگی کے تمام شعبوں، ٹرانسپورٹروں، دوکانداروں، سرکاری ملازمین، تاجروں، طلبا تنظیموں اور صوبے کے عوام سے ہڑتال کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا گیادراین اثنا پارٹی کے زیر اہتمام جمعہ 12 ستمبر کے دن ورکرز کنونشن اور حلقہ و بنیادی کونسلوں کے نومنتخب عہدیداروں و اراکین کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی کونسل، خواتین اور حلقہ کونسلوں کا الگ الگ اجلاس منعقد ہواجس میں ورکرز کنونشن اور تقریب حلف برداری کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تمام اجلاسوں میں کارکنوں کو بھر پور شرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا تقریب حلف برداری کے بعد پارٹی رہنما کارکنوں کو سیاسی حالات، تنظیمی معاملات، اور پارٹی کارکردگی سے آگاہ کریں گے اس دوران کارکنوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے اور انکے قابل عمل تجاویز کو پارٹی کی پالیسیوں میں اہم حیثیت دی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert