چور بڑی کشتیوں میں آکر گھروں میں موجود قیمتی سامان لے جاتے ہیں، سیلاب متاثرین کا شکوہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں سیلاب سے در بدر متاثرین کو چور بھی پریشان کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین چوروں کے خوف سے اپنے گھروں سے دور جانے سے کترانے لگے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے سیلاب متاثرین نے شکوہ کیا کہ چور بڑی بڑی کشتیوں پر آتے ہیں اور گھروں میں موجود ان کا قیمتی سامان لے جاتے ہیں۔
اس معاملے پر حکومتی اقدامات سے متعلق حامد میر کے سوال پر سیلاب متاثرین نے جواب دیا کہ چوروں کے پاس بڑی اور حکومت کے پاس چھوٹی کشتیاں ہیں۔
یاد رہےکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں سیلابی صورت حال برقرار ہے ، سیلاب متاثرین کے گھر، مال، مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوچکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں حکومت اور پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert