عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

عدالت نے ڈیلی قدرت، نیا پاکستان، مطیع اللہ جان اور دیگر یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو منظور کر لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف دائر اپیلوں پر عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور متعدد یوٹیوبرز کی اپیلیں منظور کر لیں۔
یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنایا۔ کیس کی پیروی معروف سینئر قانون دان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی، جو ڈیلی قدرت کی جانب سے پیش ہوئے۔
عدالت نے ڈیلی قدرت، نیا پاکستان، مطیع اللہ جان اور دیگر یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو منظور کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ زیرِ سماعت 11 اپیلوں کی حد تک سنایا گیا ہے۔
آج سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد متاثرہ چینلز کی بحالی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert