عید سے پہلے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو ملی خوشخبری

(قدرت روزنامہ)عید سے پہلے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو ملی خوشخبری پشاور ہائیکورٹ میں سابق ڈی ایف او موسیٰ خان بلوچ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی عدالت نے مقررہ وقت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر موسیٰ خان کی ضمانت منظور کرلی موسی ٰخان کو اثاثہ جات کیس میں 24 ستمبر 2020 کو نیب نے ڈی آئی خان سے گرفتار کیا تھا قبل ازیں رواں برس ماہ فروری میں پشاورہائیکورٹ نے موسیٰ خان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی ،موسیٰ خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا . نیب پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈی ایف او موسی ٰخان بلوچ کو گرفتار کر لیا تھا،سابق ڈی ایف او مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ہیں،موسی ٰخان کے بڑے بیٹے مولانا فضل الرحمان کے پرسنل سیکریٹری ہیں،موسیٰ بلوچ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری جاری تھی،نیب نے انہیں سوال نامہ دیاتھا .

جنکےجوابات جمع کرانے وہ بدھ کےروزپشاور جارہےتھے، راستہ میں متنی کے قریب انہیں گرفتار کرلیا گیا . .

متعلقہ خبریں