میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو تو سزا کیلئے تیار ہوں: رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین چار روز سے اُن کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جس کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے سے متعلق ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ ایک ارب 32 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ہے، جو سراسر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔رحمت صالح بلوچ نے واضح کیا کہ ان کے حلقے میں ایک روپیہ بھی کرپشن نہیں ہوا، اور اگر کسی کو شک ہے تو وہ CMIT (چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم) کو بھیج کر تحقیقات کروالے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ آزادیٔ رائے کی حمایت کرتے رہیں گے اور کسی بھی قسم کے دباؤ میں آنے والے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی پریشرائز نہیں کرسکتا اور وہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
