انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اسے ’جواد‘ کا نام دیا جائے گا، ’جواد‘ سعودی عرب کا تجویز کردہ نام ہے . سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’جواد‘ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے . انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ درجۂ حرارت بھی 2 سے 3 ڈگری گر سکتا ہے . ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 اور 6 دسمبر کو گلگت، بلتستان اور کے پی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے . دوسری جانب ماہرِ موسمیات جیسن نکلولس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستیں آندھرا پردیش، اڑیسہ، مغربی بنگال کے علاوہ بنگلا دیش بھی طوفان ’جواد‘ سے متاثر ہو سکتا ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے یہ بات کہی ہے .
متعلقہ خبریں