برطانیہ: 20 سالہ لڑکی نے انوکھا مقدمہ جیت لیا
برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں انوکھے مقدمے میں لنکن شائر کی 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔
پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کےعارضے اسپنا بفیڈا (SPINA BIFIDA) کا شکار 20 سالہ ایوی ٹومبیز نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک ایسی دوا نہ استعمال کرنےکا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔
ایوی پیرا شو جمپنگ اسٹار ہے، وہ گھُڑ سواری کےمقابلوں میں حصہ لیتی ہے، موٹی ویشنل اسپیکر بھی ہے اور پرنس ہیری اور میگھن سے بھی خصوصی ملاقات کرچکی ہے ۔مقدمہ جیتنے کے بعد ایوی ہرجانے کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ حاصل کرسکے گی۔