اے آر وائی کی ’’شان رمضان نشریات‘‘ میں کڈز سیگمنٹ کی جان ’’عمراحمد‘‘کا انتقال کیسے ہوا؟وسیم بادامی نے وجہ بتا دی


کراچی(قدرت روزنامہ)نجی وی ٹی چینل اے آر وائی نیوز کے اینکرپرسن وسیم بادامی نے بچے عمر احمد کے انتقال کی وجہ بتادی۔
وسیم بادامی نے اپنے سوشل میڈیا پر خبر غم شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اے آر وائی نیوز کے شان رمضان میں کڈز سیگمنٹ کی جان عمر احمدکا انتقال ہو گیا ہے۔
وسیم بادامی کاکہناتھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمر کو قے (الٹی )ہوئی اور وہ قے اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی،جس کی وجہ سے عمر کا آکسیجن کا نظام متاثر ہوااوراسے دل کادورہ پڑا،جو اس کی موت کی وجہ بنا۔
وسیم بادامی نے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ دعا ہے اللہ تعالیٰ عمر کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert