صائم ایوب ایک مہینے میں 3 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)سپورٹس رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے انکشاف کیاہے کہ صائم ایوب مسلسل5 میں سے تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جو کہ 1 مہینے میں3 بار صفر پر آوٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق صائم ایوب نے اپنی پچھلی 5 اننگز میں3 مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے، اور اس دوران ان کے سکور 0، 0، 17، 11 اور 0 رہا۔41 اننگز کے بعد نوجوان کرکٹر کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اوسط صرف 20.92 ہے، اور وہ اب تک 18 مرتبہ سنگل ڈیجٹ سکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ دبئی میں بھارت کیخلاف میچ میں صائم ایوب اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے تو پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہوگئے۔صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئے۔اس لسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر عمر اکمل ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد شاہد آفریدی کا نام آتا ہے جنہیں 8 بار صفر پر آؤٹ کیا گیا۔
