کوئٹہ: ڈاکٹرز کی مسلسل ہڑتال، حکومت خاموش تماشائی، مریض رُل گئے

(قدرت روزنامہ)صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور اِن ڈور سروسزکی فراہمی بند ہے۔

طبی سروسز کی عدم فراہمی سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ ینگ ڈاکٹرز کی مسلسل ہڑتال پر صوبائی حکومت خاموش تماشائی بن گئی۔

وادیٔ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور اِن ڈور طبی سروسز کی فراہمی کا سلسلہ بند ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ 4 روز قبل گرفتار کیئے گئے ان کے 19 ساتھیوں کو رہا کیا جائے، ان کے خلاف درج مقدمات ختم کیئے جائیں۔

انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور جدید مشینری کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات بھی کیئے ہیں۔

شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مریضوں اور شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال فوری ختم کرائے اور ینگ ڈاکٹرز بھی غریب مریضوں کا احساس کرتے ہوئے اپنی ہڑتال ختم کر دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں سہولتوں کی فراہمی کے نام پر مریضوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا پیشے سے انصاف نہیں۔

Recent Posts

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

21 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

24 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

33 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…

40 mins ago

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

52 mins ago