بلاول بھٹو کی اپنے بھانجے کے ہمراہ تصویر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپنے بھانجے کے ساتھ پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو کے بیٹے کے نام سے منسوب ایک اکاؤنٹ موجود ہے جس پر میر حاکم کی پیدائش سے اب تک کی چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mir Hakim Mahmood Choudhry (@mirhakim10)


اس اکاؤنٹ پر کل 6 پوسٹیں کی گئی ہیں جس میں آخری پوسٹ بلاول بھٹو اور میر حاکم کی تصویر ہے۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو میر حاکم کو گود میں اٹھائے ہوئے پیار کر رہے ہیں۔


یاد رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی تھی ۔


بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام اپنےمرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھاہے۔