سارہ خان کس شخصیت کی مالکن ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت نام کمایا ہے۔سارہ خان نے اپنے شوبز کیریئر میں اپنی باکمال صلاحیتوں اور با اثر شخصیت سے ہر ایک کا دل موہ لیا ہے۔
لیکن اداکارہ کی شخصیت اصل میں کیا ہے اور وہ کس قسم کی انسان ہیں اس حوالے سے سارہ نے خود اپنے ایک بیان میں واضح طور پر بتایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @l0llywoodzpk


سارہ خان کا اپنی شخصیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرے خاموش رہنے کی وجہ سے لوگ مجھے چلاک اور خطرناک سمجھتے ہیں اور کچھ لوگوں نے مجھے میسنی بھی کہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگ میری خاموش رہنے کی عادت کی وجہ سے مجھے مغرور بھی سمجھتے ہیں ۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں ایک خاموش شخصیت کی مالکن ہوں، مجھے زیادہ بولنا نہیں پسند ہے لیکن میں ہرگز چلاک اورخطرناک نہیں ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)


انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ خاموش طعبیت کے لوگ چلاک نہیں ہوتے بلکہ خاموش رہنا سمجھدار انسان کی نشانی ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ انسان کو خاموش ہی رہنا چاہیئے اور صرف اس وقت اپنا منہ کھولنا چاہیئے جب کوئی کام کی بات ہو یا خاص اور ٹھیک بات کرنی ہو۔