اسلام آباد کے سرکاری اساتذہ کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کو آرڈیننس کے ذریعے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر اساتذہ نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوئے تین روز گزر گئے ہیں، اساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلان پر آج تمام اسکولوں میں ہڑتال اور ہزاروں اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولیٰ نے کہا کہ 20 ہزار اساتذہ و غیر تدریسی عملہ آرڈیننس کی منسوخی تک وزیر اعظم ہاؤس کے باہر کلاسیں لگائیں گے، آرڈیننس میں تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن سے نہ نکالا گیا تو ملازمین وزیر اعظم ہاؤس کی چوکیداری اور وہاں صفائی کا کام کریں گے۔

استاذہ اور غیر تدریسی عملہ پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک تک ریلی کی شکل میں پہنچا، جہاں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں اور خار دار باڑ لا رکھی تھیں، استاذہ نے رکاورٹیں ہٹا کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے کے پاس پہنچ گئے جہاں پولیس نے انہیں روک دیا، جس پر مظاہرین نے وہیں دھرنا دے دیا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

33 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

45 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago