سجل علی کی بہن اور بھائی کیساتھ نئی تصویر۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ سجل علی کو کافی عرصے کے بعد ان کی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوگئے، سجل علی نے انسٹا گرام پر اپنی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ سجل علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ان کی بہن اور بھائی ان کی طاقت ہیں’۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)


ایک صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’سجل علی کا بھائی ان کی کاپی ہے جبکہ صبور علی دونوں سے مختلف نظر آتی ہیں’۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ’بہت عرصے کے بعد آپ نے اپنی بہن اور بھائی دونوں کے ساتھ تصویر شیئر کی، آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں، ماشااللہ’۔ کچھ مداحوں نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی سے ان کے بھائی کا نام پوچھا۔