پورے ملک میں آگ لگی ہے ، یہ بیٹھ کر بانسری بجا رہا ہے ، خواجہ آصف نے وزیر اعظم پر تنقید کےنشتر برسا دیے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے وزیر اعظم پر تنقید کےنشتر برساتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ یہ بیٹھ کر بانسری بجا رہا ہے ۔
خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے احتجاج میں شریک ہوئے ، اپنے خطاب میں کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت کرنا جمہوریت کی نفیہے ، عمران خان نے لوگوں کو بیروزگار کر دیا ، عوام اپنے گردے تک بیچنے پرمجبور ہیں ، جب بنیاد ہی ٹیڑھی ہو تو عمارت بھی ٹیڑھی ہی ہو گی ، 2018 میں بنیادی اینٹ ٹیڑھی رکھی گئی تھی ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی اتنی کر دی گئی ہے کہ جو تنخواہ ہے اس میں بھی گزر بسر نہیں ہو رہا ، حکمران اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں حکمرانوں کو اپنی مرضی مسلط کرنے سے روکنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، متحدہ اپوزیشن آرڈیننس کے خلاف اسمبلی فلو رپر قدم اٹھائیں گے ۔
مسلم لیگی رہنما نے احتجاجی اساتذہ سے کہا کہ آپ کے تمام مطالبات ہر فورم پر اٹھائیں گے ، ہم آپ کے مطالبات میڈیا اور اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے ۔