اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کی، حکومت فی لیٹر پیٹرول پر Rs27 اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اوگرا نے حکومت
کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی، لیکن حکومت نے نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول 5 سے 8 روپے سستا ہو سکتا تھا، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ اس کا جواب وزیروں کی فوج کیوں نہیں دے رہے؟ دوسری طرف ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھا دئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس سے دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹیں گے ،ان کے پاس آمدنی بڑھانے کا واحد حل ٹیکس اور قیمتیں بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ 5ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے، یہ ٹی وی پر آکر کہتے ہیں سب اچھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی ،حکومت کا گھر جانا ہی اب ملک کے مفاد میں ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…