دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی گولڈن ویزہ جاری کردیا ۔ وسیم اکرم نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے۔ دبئی بلاشبہ کاروبار، تعطیلات اور دنیا سے جڑنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے، یہاں مزید وقت گزارنے کے لیے اور انتظار کریں۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں یوم آزادی پر انہیں مبارک باد بھی دی‘‘ ۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2019ء میں گولڈن ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سال پانچ یا دس سالہ مدت کے لیے گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔
یہ ویزا ڈاکٹروں، سائنسدانوں، جدت پسندوں، محققین، امتیازی تعلیمی قابلیت کے حامل طلبہ، انسانی کارکنوں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، منیجروں، چیف ایگزیکٹو افسروں (سی ای اوز) اور سائنس، انجینئرنگ، صحت، تعلیم، بزنس مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے وابستہ ماہرین کو جاری کیا جاتا ہے۔
وسیم اکرم سے قبل پاکستانی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں سٹارز کو 10 سال تک دبئی میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…