نوازشریف کا کمرے سے ڈرائنگ روم جانے کا بھی ہمیں واٹس ایپ پر پتہ لگ جاتا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں جب اپنے کمرے سے ڈرائنگ روم میں جاتے ہیں تو ہمیں واٹس ایپ پر اسی وقت پتہ چل جاتا ہے۔پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک ‘ میں موجود ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔
پروگرام اینکر محمد مالک نے سوال کیا کہ آخر نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے۔جس کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف صحیح وقت پر پاکستان واپس آئیں گے۔نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ابھی اس لیے اعلان نہیں کر رہے کہ پی ٹی آئی کے تو نوازشریف کی واپسی کا سن کر ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔

یہ فورا عمران خان کو فون کریں گے کہ آپ نے سن لیا نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے، وقت بہت اہم ہوتا ہے۔نوازشریف سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا کہ سیاست میں کب آنا ہے اور کب جانا ہے۔ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف لندن میں جب اپنے کمرے سے ڈرائنگ روم میں جاتے ہیں تو ہمیں واٹس ایپ پر اسی وقت پتہ چل جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرم دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جائے ہم اس کے پیچھے پیچھے ہوں گے۔
ہم مجرم کے پیچھے لگے رہتے ہیں کہ یہ کب ہمارے ہاتھ میں آئے گا ۔

جبکہ محمد زبیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر تقریر میں نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔عمران خان نے سوچا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ نوازشریف پاکستان کا سب سے بڑا سیاستدان ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

28 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

41 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago