پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں شدید مندی دیکھی گئی ہے 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، دن کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار 379 پوانئٹس پر موجود تھا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت نے مارکیٹ سے شدید مندی کے سائے منڈلانے لگے، ایک وقت میں 100 انڈیکس 2 ہزار 94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 272 پر آگیا، تاہم بعد میں انڈیکس میں کچھ بہتری آئی اور 43 ہزار 300 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، گزشتہ روز انڈیکس 45 ھزار 379 کی سطح پر بند ہوا تھا۔