شرمیلا فاروقی سفاری پارک پہنچ گئیں
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی ہتھنیوں سے ملنے سفاری پارک پہنچ گئیں۔شرمیلا فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہیں۔
Sonu and malka at the karachi safari doing well, diet adjusted as per advice of diet experts. Absolutely loveable babies ! Plz visit them here, they like visitors ♥️ pic.twitter.com/Y7GHGZ8rYY
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) December 2, 2021
ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کو ہتھنیوں کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شرمیلا فاروقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی سفاری میں سونو اور ملکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘
پی پی رہنما نے کہا کہ ’انہیں ماہرین کے مشورے کے مطابق خوراک دی جارہی ہے۔‘ اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! ان سے یہاں ملنے آئیے، یہ مہمانوں کو پسند کرتے ہیں۔‘