شرمیلا فاروقی سفاری پارک پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی ہتھنیوں سے ملنے سفاری پارک پہنچ گئیں . شرمیلا فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہیں .

ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کو ہتھنیوں کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے . شرمیلا فاروقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی سفاری میں سونو اور ملکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں . ‘ پی پی رہنما نے کہا کہ ’انہیں ماہرین کے مشورے کے مطابق خوراک دی جارہی ہے . ‘ اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! ان سے یہاں ملنے آئیے، یہ مہمانوں کو پسند کرتے ہیں . ‘ . .

متعلقہ خبریں