سندھ: 3 اعلیٰ پولیس افسران نے عہدے چھوڑ دیئے

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ میں تعینات 3 اعلیٰ پولیس افسران اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے 28 نومبر کو چارج چھوڑا، ان کا تبادلہ بلوچستان کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی نے بھی 28 نومبر کو چارج چھوڑا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 28 نومبر کو ہی ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل نے بھی چارج چھوڑا ہے۔