“سعودی عرب اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔ہمیشہ اور ابد تک۔. ولی عہد کے بھائی اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا قومی زبان اردو میں پیغام آگیا

ریاض(قدرت روزنامہ)ولی عہد کے بھائی اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا قومی زبان اردو میں پیغام آگیا جس میں بتایاگیا ہے کہ “سعودی عرب اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔ہمیشہ اور ابد تک۔.
یہ پیغام دراصل سلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ مملکت کے حوالے سے مشترکہ جاری بیان پر شیئر کیاگیا۔
سوشل میڈیا صارف راجہ عامر شہزاد نے لکھا کہ “یہ سعودی عرب کے وزیر دفاع ہیں اور خوشی سے جس ٹویٹ کو قوٹ کر رہے وہ اکاؤنٹ سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی خبروں کا آفیشل اکاؤنٹ ہے اور انہوں نے یہ ٹویٹ اردو میں لکھی ہے اس سے آپ اندازہ لگا لیں یہ کتنی بڑی ڈویلپمنٹ ہیں”
