اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو پارٹنر بننے کی آفر دیدی، شعیب ملک بھی حیران

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹینس سٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو اگلے سال مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر کردی۔ لاہور جم خانہ میں جاری حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے موقع پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے 41 سالہ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کی خواہش پر ان کے ساتھ لاہور میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے کورٹ پر اکٹھے ٹریننگ کی، وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ بیرون ملک بھی ملاقات ہوتی رہتی ہے،

اس سال انہوں نے زیادہ ٹینس نہیں کھیلی تاہم اگلے سال وہ زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی خواہش مند ہیں۔اعصام الحق نے بتایا کہ انہوں نے ثانیہ سے کہا ہے کہ ہم دونوں مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں ایک جوڑی بن کر حصہ لے سکتے ہیں، وہ اگر مکسڈ ڈبلز کیٹگری میں کھیلنے پر تیار ہوجاتی ہیں تو انہیں ویل کم کہوں گا۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں اعصام الحق اور عقیل خان بننے کے لیے بہت محنت اور انٹرنیشنل میچز کی ضرورت ہے۔