سر دار یار محمد رند کی بابر موسی خیل سے ملاقات،صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی سر براہ سر دار یار محمد رند کی ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسی خیل سے ملاقات صوبے کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی سر براہ سر دار یار محمد رندنے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسی خیل سے بلو چستان اسمبلی میں انکے چیمبر میں ملاقات کی ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔