چمن، بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے کی مذمت، تحقیقات کا حکم دیدیا، محکمہ داخلہ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان چمن پاک افغان بارڈر کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق جائے وقوعہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیاہے لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجودہیں اور شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے انویسٹی گیشن جاری ہے عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

WhatsApp
Get Alert