تجارتی خسارہ 162.4 فیصد اضافے کے ساتھ اربوں ڈالر پر پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومبر میں تجارتی خسارہ 162.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارت کے توازن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء سید فخر امام، مخدوم خسرو بختیار، حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق نومبر میں تجارتی خسارہ 162.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ اکتوبر میں تجارتی خسارہ ایک ارب 94 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست مندی دیکھی

گئی، وفاقی سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2021ء کے درآمدی بل کا جائزہ لیا گیا۔ بتایاگیاکہ عالمی سطح پر اجناس کی بلند قیمتوں بالخصوص توانائی، سٹیل اور صنعتی خام مال کی وجہ سے درآمدی بل پر دباؤ آیا، کورونا ویکسین کی زیادہ درآمد نے درآمدی بل میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔ بتایاگیاکہ آنے والے مہینوں میں اشیائے خورد و نوش، فرنس آئل اور ویکسین کی کم درآمد ہوگی، بتایاگیاکہ درآمدات میں کمی سے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں تجارتی بل پر دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی، مشیر خزانہ شوکت ترین نے پرتعیش اشیاء کی غیر ضروری درآمدات کم کرنے کیلئے موثر پالیسی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago