متحدہ اپوزیشن کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متحدہ اپوزیشن نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اِن کیمرہ بریفنگ کسی نئے حکومتی تماشے کو جنم دے گی، حکومت نے پارلیمنٹ کو ربڑاسٹمپ بنا دیا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اہم قومی معاملات پر بھی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرہ بریفنگ اجلاس میں جانے سے متعلق مشاورت کی۔ متحدہ اپوزیشن اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پارلیمان کو ربڑاسٹیمپ کے طور پر استعمال کررہی ہے، مشیر قومی سلامتی کو فیصلہ سازی سے متعلق کچھ پتا نہیں وہ محض نمائشی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ میں اہم داخلی وخارجی اور عوامی امور کو نہیں لایا جا رہا، حکومت نے خود عملی طور پرپارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اہم قومی معاملات پربھی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم مشاورت کی جمہوری روح اورفیصلہ سازی میں اتفاق رائے سے نابلد ہیں، اس طرح کی صورتحال میں اِن کیمرہ بریفنگ حکومت کے کسی نئے تماشے کی راہ ہموار کرے گی۔
اس کے برعکس اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ قومی سلامتی امور پر ذمہ دارانہ قومی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔مزید برآں صدر ن لیگ شہبازشریف نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا ،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو پاکستان کی معیشت، صنعت ، روزگار اجاڑ دے گا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

26 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

39 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago