ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ 15 رکنی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی کپتانی بابراعظم کریں گے جب کہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حیدر علی ، افتخار احمد، آصف علی، حارث رئوف، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، عثمان قادر، محمد رضوان، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
ون ڈے سکواڈ میں 17 کھلاڑی شامل ہیں اور اس کی کپتانی بھی بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے جب کہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حیدر علی ، افتخار احمد، آصف علی، حارث رئوف، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، عثمان قادر، محمد رضوان، وسیم جونیئر ، شاہنواز دھانی ، سعود شکیل اور امام الحق شامل ہیں ، عبداللہ شفیق ریزرو کھلاڑی کے طور پر قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

فاسٹ بائولر حسن علی، سابق کپتان سرفراز احمد، آل رائونڈر عماد وسیم اور شعیب ملک اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 13 سے 22 دسمبر کے دوران نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی ۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

27 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

40 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago