سٹی نالے میں منشیات فروش کی فائرنگ سے 2 منشیات ڈیلر جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی جانب سے سٹی نالے میں منشیات فروشوں کے خلاف ایس ڈی پی او انور علی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی فائرنگ کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئےپولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے سٹی نالے میں آپریشن کیا جس میں منشیات کے مرکزی ملزم عصمت کی فائرنگ سے منشیات ڈیلر جانان اور صالح ہلاک ہوگئےجن کے قبضے سے 2 پسٹل، 3 کلو چرس اور 1000 سے زائد نشہ آور پوڑیاں اور گولیاں قبضے میں لینے کے علاوہ 79 نشے کے عادی افراد کو حراست میں لیکر علاج معالجے کیلئے ریہبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا گیا۔
