جس طرح کی بیٹنگ کر رہے تھے مزید 15، 20 رنزبنا سکتے تھے: کپتان قومی ٹیم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت سے شکست کے بعد کہا ہے کہ جس طرح کی بیٹنگ کر رہے تھے مزید 15، 20 رنزبنا سکتے تھے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میں پاکستان کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔
بھارت نے 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یوں پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بھارت سے دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شکست کے بعد گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھاکہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کی بیٹنگ کررہےتھے مزیدپندرہ بیس رنزبناسکتےتھے، میچ میں حارث رؤف اورفہیم اشرف نےاچھی بولنگ کی۔
