کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس، مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر مشاورت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم مشترکہ مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر یونس زہری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اصغر اچکزئی اور زمرک اچکزئی، جماعت اسلامی کے ہدایت الرحمن، ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی اور پشتونخوا عوامی پارٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔
سنئیر سیاسی رہنما نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اور سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے مختلف پہلوؤں پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے بعد لائحہ عمل اور آئندہ حکمت عملی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert