لیکن چند چیزوں کا استعمال ہماری تھکاوٹ اور سستی کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور آپ کا چاک و چوبند کردیتا ہے . انہیں ہم طاقت بڑھانے والے مشروبات بھی کہہ سکتے ہیں جبکہ انہیں عام زنان میں (immunity booster drinks) کہا جاتا ہے . ان مشروبات کی فہرست کافی لمبی ہے لیکن ہم آپ کو وہ مشروبات تجویز کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو . 1 . وٹامن سی کے حامل پھلوں کا جوس: موسم سرما میں انسانی جسم کو وٹامن سی کی اشد ضرورت ہوتی کیونکہ یہ وٹامن انسان کو تازہ دم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے . نارنجی، چکوترراو موسمبی وغیرہ انسانی جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے . 2 . ٹماٹر کا جوس: ٹماٹر چونکہ ہر گھر میں کھانا بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور سمجھا جاتا ہے . اس کا شمار پھلوں اور سبزیوں دونوں میں کیا جاتا ہے اور اس کا جوس نکال کر پینا انسانی جسم کو درکار غذائیت فراہم کرتی ہے . ٹماٹر میں وٹامن اے، بی، سی اور اسکے علاوہ پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے . 3 . چقندر، گاجر اور سیب کا مشروب: چقندر، گاجر اور سیب کو ایک ساتھ کاٹ کر ان سب کا جوس نکال کر پینا انسانی جسم کو طاقت کے ساتھ ساتھ مکمل غذائیت بھی فراہم کرتا ہے . اس مشروب سے حاصل ہونے والے وٹامنز میں وٹامن اے، بی اور سی شامل ہیں جبکہ جسم کو پوٹاشیم بھی ملتا ہے . خیال رہے کہ یہ تمام مشروبات ناصرف غذائیت اور طاقت فراہم کریں گے بلکہ آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہونگے . . .
(قدرت روزنامہ)موسم سرما میں انسان قدرتی طور پر خود کو بہت تھکا ہوا، دنیا سے بیزار اور سست محسوس کرتا ہے .
ایسے میں انسان کی جسمانی طاقت بھی کم ہونے لگتی ہے جس میں وٹامنز اور منرلز کی کمی شامل ہوتی ہے .
متعلقہ خبریں