عامرخان ثناء شیخ سے شادی کرنیوالے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ اُن کی تیسری شادی ہونے والی ہے۔رواں سال کے آغاز میں اپنی دوسری اہلیہ، کرن راؤ سے راستے جدا کرنے والے اداکار عامر خان سے متعلق بھارتی میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ جَلد ہی تیسری شادی کی خبر سُنانے والے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان جس سے تیسری شادی کے خواہشمند ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی فلم ’دنگل‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ شیخ ہیں۔
بھارتی ذرائع کے مطابق جب سے اِن فنکاروں نے اپنی دوسری فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ سائن کی ہے تب سے یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ریلیز ہونے کے بعد شادی کا اعلان کریں گے ورنہ اُن کی آنے والی فلم متاثر ہو سکتی ہے۔عامر خان پہلے سے دو شادیاں کر چکے ہیں، عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے دو بچے جنید اور آئیرا جبکہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 9 سالہ بیٹا آزاد خان ہے۔واضح رہے کہ تا حال عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کی جانب سے اِن افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

8 mins ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

57 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

1 hour ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

1 hour ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago