چمن ، افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن ،متعدد افراد کو گرفتار کرکے ڈی پوٹ کردیا گیا


چمن(قدرت روزنامہ)چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد افراد گرفتار اور ڈی پورٹ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔آج بھی اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے رسالدار محمدحنیفیا دفعدار حاجی صادق، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ میں مؤثر کارروائیاں کیں۔کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لے کر، ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انھیں باعزت طور پر افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیئے گئےاسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے اس موقع پر افغان باشندوں کو واضح وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر واپس اپنے ملک و وطن چلے جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert