پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کئی کارکن فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلک جاوید خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔


دوسری طرف فلک جاوید کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیر اطلاعت پنجاب عظمیٰ بخاری نے نازیبا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر فلک جاوید کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے، وزرات داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا۔


عظمیٰ بخاری نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھاکہ فلک جاوید نامی خاتون نے ان کی ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے اور عدالت ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔

WhatsApp
Get Alert