سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔انکیتا لوکھنڈے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ہونے والے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انکیتا لوکھنڈے نے ہلکے سبز اور گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔انکیتا نے صرف ایک گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے نے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی تاہم بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔