3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 اہم حکومتی شخصیات نے لندن میں نوازشریف سے رابطہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کافی کچھ ہو رہا ہے جو نظر نہیں آ رہا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی تین ماہ کے لیے اسلام آباد میں ہی رکیں،اس کی دو تین وجوہات سمجھ میں آتی ہیں۔ ایک تو ان کے ذہن میں یہ ہو گا کہ کوئی بھی بیرون ملک نہ جائے کیونکہ نمبر گیم کی ضرورت کسی بھی وقت پڑ سکتی ہے، کوئی بل آ سکتا ہے کوئی قرارداد آ سکتی ہے۔وزیراعظم نے ابھی دو بل منظور کروانے ہیں جو گورنر اسٹیٹ بینک کے حوالے سے ہیں۔ان بلز کو منظور کرانے کے لیے بھی اراکین پارلیمنٹ کی ضرورت پڑے گی۔ ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ممکن ہے

وزیراعظم کو یہ اطلاع مل گئی ہو کہ اُن کی ٹیم کی تین اہم شخصیات نے لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ پہلے بھی ان کے آپس میں رابطے رہتے تھے۔ان شخصیات کی نوازشریف سے ملاقات کی تفصیل نہیں بتاؤں گا لیکن اس میں مثبت باتیں ہوئیں،ان کی گاجر کے حلوے اور سوپ سے تواضع کی گئی۔ ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا۔گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، آئندہ تین ماہ بہت اہم ہیں، کوئی وزیرپیشگی اطلاع کے بغیر بیرون ملک نہ جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے،حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3ماہ میں چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے،ایسی صورت میں وزراء بیرونی دورے بالکل نہ کریں، ملک میں رہیں اور اپنی وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔