سیف علی خان کی بیٹی نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی شادی کے لیے انوکھی شرط رکھتے ہوئے بتایا کہ میں ایسے شخص سے شادی کروں گی جو ہمارے ساتھ گھر میں رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ میں ایسے شخص سے شادی کروں گی جو ہمارے ساتھ گھر آ کر میری ماں کے ساتھ رہے کیونکہ میں اپنی ماں کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔
سارہ علی خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ سے متعلق کہا کہ میری والدہ بہت آزاد خیال ہیں اور میری روزمرہ زندگی کا انحصار ان پر ہی ہے اس لیے میں کبھی اپنے گھر سے نہیں بھاگوں گی۔بالی وڈ اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم “اترنگی رے” میں چلبلی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کئی بار گھر سے بھاگ جاتی ہے لیکن ہر بار پکڑی جاتی ہے۔ سارہ علی خان سے جب اس فلم کو سامنے رکھتے ہوئے حقیقی زندگی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کوئی بھی کام اپنی والدہ سے پوچھے بغیر نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے مشورہ کیے بغیر کپڑے بھی نہیں بدلتی اور کسی کو انٹرویو دینے سے پہلے بھی والدہ سے ہی پوچھتی ہوں اس لیے میں اپنی والدہ کو چھوڑ کر کہیں نہیں بھاگ سکتی۔سارہ علی خان، اکشے کمار اور اداکار دھنوش کی فلم ’’اترنگی رے‘‘ رواں ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔