سرگودھا(قدرت روزنامہ) ایڈیشنل سیشن جج نزیر احمد نے شوہر کو قتل کر کے مقتول کی نعش کو آگ لگا کر مسخ کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے بیوی اور اس کے آشناء کو سزائے موت،14 سال قید سخت اور 20 لاکھ روپے معاوضہ کی سزاؤں کاحکم سنادیاجس میں معاوضہ کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں میں 2 برس قبل 2019 میں حنا بی بی نے اپنے آشناء دلاور کیساتھ ملکر شوہر مینر کو گلا دبا کر قتل کردیا اور نعش کو کوڑے کے ڈھیر پر رکھ کر آگ لگا دی جس سے نعش مسخ ہوگئی اس دوران حنا بی بی نے اپنے سسرال شوہر کے گھر سے غائب ہونے کی اطلاع بجھوا دی ۔
پراسرار قتل کی واردات میں پولیس نے شک ہونے پر حناء کو حراست میں لیکر تفتیش کی قتل بے نقاب ہوا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ جھال چکیاں نے مقدمہ قتل کا چالان فاضل عدالت میں پیش کیا۔
جس کا ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کی دفعہ 302 میں ملزمہ حنا بی بی اور اس کے ساتھی ملزم دلاور کو سزائے موت،نعش کو آگ لگا کر مسخ کرنے کی دفعہ 201 میں 14 سال قید سخت کی سزا اور دونوں ملزمان کو 20 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کی سزاؤں کا حکم دیا ۔ عدالتی فیصلے کے بعد دونوں مجرموں کو پولیس کی بھاری نفری میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…