این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں، مخصوص عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

این سی او سی کا اپنی گائیڈ لائنز میں مزید کہنا ہے کہ غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔این سی او سی کے مطابق بوسٹر شاٹ پہلی ویکسینیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد لگے گا۔این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق بوسٹر ویکسین کے شاٹ سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے، بوسٹر ویکسین کی خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا پہلی ویکسین سے مختلف بھی ہوسکتی ہے۔این سی او سی کے مطابق بوسٹر لگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

21 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

35 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

45 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

53 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

1 hour ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

3 hours ago