سیالکوٹ واقعے نے ملک و ملت کو بدنام کیا: مفتی تقی عثمانی

کراچی (قدرت روزنامہ)ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک و ملت کو بدنام کیا۔جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کی جانب سے گزشتہ روز سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ توہينِ رسالت کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں۔مفتی تقی عثمانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی پر توہینِ رسالت کا سنگین الزام لگا کر سزا دینے کا کوئی جواز نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔