سرمایہ کار پریشان، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تجزیہ کار

کراچی(قدرت روزنامہ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ حکومت پر اپوزیشن کا کوئی دباؤنہیں ہے حکومت پردباؤ صرف اپنی نااہلی،کارکردگی ،مہنگائی،بے روزگاری کا ہے
پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبرتک تجارتی خسارہ20ارب 59کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج گرگیا، سرمایہ کار پریشان،مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،350ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز، ایف بی آر نے ترمیمی فنانس بل وزارت قانون کو بھجوادیا،استاد راحت علی خان نے کہا کہ پاکستا ن میں زبردست کام ہورہا ہےماہرمعاشیات خرم شہزاد نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسٹا ک مارکیٹ کے گرنے سے سرمایہ کاروں کا نقصان ہوا ہے اورحکومت کے لئے بھی بڑی پریشان کن بات ہے ۔ خرم شہزادنے کہاکہ ڈالرکی بے قدری سے بھی سرمایہ کاروں میں بے یقینی کی صورتحال ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خرم شہزا د نے کہا کہ حکومت کو وسائل صحیح سمت میں صحت، تعلیم پرلگانے چاہئیں۔خرم شہزادنے کہاکہ ہمارے ہاں بدقسمتی سے جہاں ٹیکس لگاناچاہئے تھا وہاں نہیں لگایاگیا پرائیویٹ سیکٹرکوٹیکس نیٹ میں لایاجائے۔متحد ہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی تقریب پرمعروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کنسرٹ کااعلان۔30دسمبر کودبئی میں کنسرٹ سجائیں گے جس کی مثال نہیں ملتی۔ اسی حوالے سےاستاد راحت علی خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستا ن میں زبردست کام ہورہا ہے۔ راحت فتح علی خان نے کہاکہ یو اے ای کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی طرف سے ایک گانا بطور تحفہ متحدہ عرب امارات کو پیش کیا جارہاہے۔
میری طر ف سے یو اے ای کی عوام اور حکمرانوں کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ4 روزہ تقریب میں شرکت کے لئے سرکاری سطح پر 50فیصد خصوصی رعایت دی گئی ہے یو اے ای میں رہنے والے پاکستان اس سے مستفید ہوسکیں گے۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ خدا اورمحبت کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کی مقبولیت پر شکرگزار ہوں۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان کی ڈرامہ اورفلم انڈسٹری میں بہت ٹیلنٹ ہے اورمعیا ری کام ہورہاہے لیکن ہمارے ہاں سینماز اس قسم کے نہیں ہیں۔
راحت فتح علی خان نے کہاکہ ٹی وی یا فلم دونوں میں نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کر نی چاہئے۔سمندر پارپاکستانیوں کی ووٹنگ کامعاملہ،انٹرنیٹ ووٹنگ کی سیکیورٹی پرتحفظات کے حوالے سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان اوورسیز فورم شاہد رضارانجھا نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے اور کہا ہے کہ90دن میں اس معاملے کو حل کیاجائے۔شاہد رضارانجھا نے کہا کہ جدیددورمیں انٹرنیٹ سے ہرچیز وابستہ ہے ہمیں ای ووٹنگ پرکوئی اعتراض نہیں یہ دنیا کے بہت سے ممالک میں رائج ہے۔ شاہد رضارانجھا نے کہاکہ خدشات تو کسی بھی صورت ہوسکتے ہیں ای ووٹنگ پر تحفظات وہ لوگ کر رہے ہیں جواوورسیز ووٹنگ رائٹس کے خلاف ہیں وہ زیادہ واویلا کررہے ہیں۔
سینئر صحافی ،تجزیہ کارسلیم صافی نے کہاکہ پی ڈی ایم غیرفعال نہیں ہوا ہے بدقسمتی سے ترجیحا ت الگ الگ ہیں ۔سلیم صافی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن، محموداچکزئی ملک میں فوری نئے انتخابات چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف نوازشریف اورا ن کی فیملی کی ترجیح ان کے اوپر کیسز اورملک واپسی پرمرکوزہے۔ سلیم صافی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے اندربھی کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات درست کرنے اور ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہیں جبکہ دوسرے گروپ نے ایک الگ بیانیہ اپنایا ہواہے۔
سلیم صافی نے کہاکہ پیپلزپارٹی موجودہ سسٹم کی بینی فشر ی ہے اور پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اگردوبارہ الیکشن میں گئے تو ان کا حشر پی ٹی آئی سے زیادہ برا ہوگا۔ایک اورسوال کے جواب میں سلیم صافی نے کہاکہ حکومت پر اپوزیشن کا کوئی دباؤنہیں ہے حکومت پردباؤ صرف اپنی نااہلی کارکردگی ،مہنگائی،بیروزگاری کا ہے۔خصوصی افراد کاعالمی دن، دنیا کا ہر10میں سے ایک شخص کسی نہ کسی معذوری کاشکار ہے۔ معاشرے کوخصوصی افراد کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرناچاہئے۔اسی حوالے سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروگر م مینیجرNOWPDP امین عامراندانی نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑامسئلہ اورچیلنج یہ ہے کہ ہمیں پتا ہی نہیں ہے کہ ہمارے ملک میں کتنے لوگ جسمانی معذور ہیں ان کا کوئی ڈیٹایاریکارڈہی نہیں ہے۔امین عامراندانی نے کہاکہ خصوصی افراد یا جسمانی معذورلوگوں کاپاکستان میں خصوصی شناختی کارڈ بنایاجاتاہے لیکن ہمارے ہاں شناختی کارڈکاحصول بھی بہت مشکل ہے۔ امین عامراندانی نے مطالبہ کیا کہ خصوصی افرادکے لئے شناختی کارڈکے حصول کوآسان اورسادہ بنایاجائے۔