بی اے پی کے انتخابات شفافیت اور جمہوریت کی روشن مثال ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب مرکزی و صوبائی عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات شفافیت اور جمہوریت کی روشن مثال ہیں وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر نوابزادہ خالد حسین مگسی کو مرکزی صدر، سینیٹر منظور کاکڑ کو مرکزی سیکریٹری جنرل، سردار صالح محمد بھوتانی کو صوبائی صدر بلوچستان اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دیاور نیک خواہشات کا اظہار کیا اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بی اے پی کی نئی قیادت صوبے اور ملک کے عوام کی خدمت کے عزم کو مزید آگے بڑھائے گیوزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز اور صوبے میں ایک اہم اتحادی جماعت کی حیثیت سے کلیدی سیاسی کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی تنظیمی مضبوطی صوبائی و قومی سیاست پر مثبت اثرات مرتب کرے گی انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے انٹرا پارٹی انتخابات جماعت کے اندر بہترین جمہوری عمل اور شفافیت کے مظہر ہیںنو منتخب قیادت نہ صرف عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی بلکہ صوبے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گی ۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نو منتخب ٹیم پارٹی کو مزید فعال و متحرک بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے نئے باب رقم کرے گی

WhatsApp
Get Alert