اب ہوگا کپتان سے ریحام کا مقابلہ۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی پاکستان پہنچ گئی، کیا کرنےوالی ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پاکستان پہنچ گئیں اور الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا . لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ لندن پلان کا پہلے کبھی حصہ رہی اور نہ ہی اب ہوں .

دوران گفتگو ریحام خان، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئیں اور کہا کہ سیاسی لیڈر سے فاصلہ رکھنا ضروری ہوتا ہے . وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے تو سیاست میں تبدیلی آئے گی، آج کی تاریخ تک مسلم لیگ ن فاتح پارٹی ہے اور اس کا ٹکٹ بھی فتح کانشان ہے . اُن کا کہنا تھا کہ اختیارات دینے والی کسی فاتح پارٹی کی طرف سے پیشکش ہوئی تو الیکشن لڑنے میں دلچسپی لوں گی . ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ ایک غلط ذاتی فیصلہ میں نے کیا اور ایک گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کیا . انہوں نے کہا کہ غلط فیصلے کے بارے میں مجھے 6 ماہ میں ہی پتا چل گیا تھا، اسی طرح چوہدری سرور کو بھی چل گیا . . .

متعلقہ خبریں